سلمان مجاہد کیخلاف لڑکی سے زیادتی کی شکایت سامنے آ گئی

سلمان مجاہد کیخلاف لڑکی سے زیادتی کی شکایت سامنے آ گئی

کراچی: ایم کیو ایم کے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کا ایک اور مبینہ سکینڈل سامنے آ گیا۔ لڑکی نے مبینہ زیادتی اور بلیک میل کرنے کی شکایت کر دی۔ علینہ نامی خاتون کا متحدہ رہنما پر کئی بار زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے سٹی کورٹ میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست بھی دیدی۔

درخواست میں کہا گیا کہ سلمان بلوچ نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی اور شادی کرنے پر ویڈیو کے بدلے 40 لاکھ کا تقاضہ کرتے رہے۔

دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے الزامات کی سختی سے تردید کر دی اور کہا فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد سارا گیم پلان تیار کیا گیا۔ سلمان بلوچ نے لڑکی کے ساتھ اپنی تصویر کو جعلی قرار دیا ہے۔ متحدہ رہنما نے سکیورٹی واپس لینے کا بھی گلہ کیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں