پیوٹن کیساتھ ملاقات بارے غلط بیانی کا اعتراف، ہالینڈ کے وزیر خارجہ مستعفی

پیوٹن کیساتھ ملاقات بارے غلط بیانی کا اعتراف، ہالینڈ کے وزیر خارجہ مستعفی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ایمسٹرڈیم : ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زاسترا نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بارے میں غلط بیانی پر استعفیٰ دیدیا۔

وزیر خارجہ کو اپنا منصب سنبھالے ابھی چار ماہ ہی گزرے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ 2000ءمیں روسی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران موجود ہونے کے بارے میں انہوں نے جھوٹ بولا تھا۔

پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں پرنم آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں کہ وہ اپنا استعفیٰ بادشاہ کے حوالے کر دیں۔