پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، اعزاز چوہدری

لاس اینجلس: امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔

 

پاک امریکا تعلقات پر لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 70 سال پر محیط ہیں جن میں نشیب و فراز آتے رہے جب بھی پاکستان اور امریکا نے مل کر کام کیا دونوں کو فائدہ ہوا.

انہوں نے کہا اسی لئے دونوں ممالک کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چایئے اور ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

 

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور فوجی حل سوچنا خام خیالی ہو گی  جبکہ افغانستان میں سیاسی حل ہی بہترین آپشن ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں