زینب قتل کیس، ملزم عمران کے وکیل کا مقدمہ لڑنے سے انکار

زینب قتل کیس، ملزم عمران کے وکیل کا مقدمہ لڑنے سے انکار

لاہور: زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے وکیل نے مقدمہ لڑنے سے انکار کر دیا۔ انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد کیس کی سماعت  کر رہے ہیں۔ تاہم ملزم عمران کے وکیل مہر شکیل نے کیس لڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ضمیر کیس لڑنے کی اجازت نہیں دے رہا اور ملزم نے اقرار جرم بھی کر لیا۔ ملزم عمران کے وکیل مہر شکیل کے انکار کے  بعد عدالت نے ملزم  کو نیا وکیل فراہم کر دیا۔

یاد رہے رواں ہفتے 12 فروری کو کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر استغاثہ کے گواہوں نے شہادتیں قلمبند کرائیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزم عمران پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو طلب کیا تھا۔

واضح رہے پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش گذشتہ ماہ 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں