نواز شریف کیخلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنیکی منظوری

نواز شریف کیخلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنیکی منظوری

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نئے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب دونوں ضمنی ریفرنسز آج احتساب عدالت میں دائر کرے گا۔

احتساب عدالت نے گزشتہ روز ضمنی ریفرنس دائر نہ ہونے پر نیب ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں