بہادر چینی لڑکی چہرہ اور ہاتھ جل جانے کے باوجود اونچے اپارٹمنٹ سے نکلنےمیں کامیاب

بہادر چینی لڑکی چہرہ اور ہاتھ جل جانے کے باوجود اونچے اپارٹمنٹ سے نکلنےمیں کامیاب

لیوزو: چین کے شہر لیوزو  کے اونچے اپارٹمنٹ میں اچانک آ گ بھڑک اٹھنے کے  بعد جان بچانے کے لیے جان کی بازی لگانے والی 23سالہ فینگ لِن نے سب کو حیران کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فینگ لِن کے اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس کے بعد فینگ کو اپنی جان بچانے کے لیے صرف بیرونی کھڑکی ملی جہاں سے وہ نکل کر جان بچا سکتی تھی ۔فینگ ہمت دکھاتے ہوئے آگ کے شعلوں میں سے گزر کر اپنے اپارٹمنٹ کی بیرونی کھڑکی سے باہز نکل آئی  اور جلے ہوئے ہاتھوں اور چہرے کے  ساتھ والی کھڑکی سے جان بچانے میں کامیاب ہو گئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فینگ لِن نے بہادری کا مظاہر ہ کیا اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئی تاہم فینگ لِن کے چہرہ اور دونوں ہاتھ سیکنڈ ڈگری جلے ہیں ۔فینگ کو ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔