5 سال میں 17 ہزار 862 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، رپورٹ

5 سال میں 17 ہزار 862 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، رپورٹ

اسلام آباد: بچوں سے زیادتی معاشرے کا ناسور بن گئی اور زیادتی کے واقعات روز بروز بڑھنے لگے۔ گزشتہ 5 سالوں کے دوران بچوں سے زیادتی کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے گئے۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5 سال میں بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار 862 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لڑکیوں سے زیادتی کے 10 ہزار 620 واقعات جبکہ لڑکوں سے زیادتی کے 7 ہزار 242 واقعات سامنے آئے۔

پولیس کے پاس زیادتی کے 13 ہزار 267 واقعات رپورٹ کئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں پر تشدد کے مقدمات میں صرف 112 مجرموں کو سزا ہوئی جن میں سے 25 مجرموں کو سزائے موت، 11 کو عمر قید کی سزا ہوئی جبکہ باقی ملزمان کو قید کی سزائیں ہوئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں