نیب کی اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی درخواست منظور

نیب کی اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد: شریف خاندان کے بعد اسحاق ڈار کے خلاف بھی نیا شکنجہ تیار ہو گیا۔ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی درخواست عدالت نے منظور کر لی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی نیب کی درخواست کی کاپی نیو نیوز نے حاصل کر لی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے تحقیقات میں ملزم کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں بھی شواہد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اثاثہ جات ریفرنس کیس پر ضمنی ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں۔ ضمنی ریفرنس کو حالیہ ہفتے میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ نیب کے متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جائے۔ استغاثہ کا ضمنی ریفرنس منظور نہ کیا گیا تو اب تک کے حاصل کردہ شواہد ضائع ہو جائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں