اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط رہے گی، احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط رہے گی، احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 7 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

آج فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ جائیداد ضبطگی کا فیصلہ یہ تھا کہ جائیداد فروخت نہ کی جائے۔

جج محمد بشیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا وہ فیصلہ برقرار رہے گا اور جائیداد فروخت نہیں کی جا سکتی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق چیئرمن نیب کے فیصلےکی توثیق کی تھی۔ تاہم سابق وفاقی وزیر خزانہ نے اس فیصلے کو چیلنج کر دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں