نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو طلب کر لیا

نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو طلب کر لیا

لاہور: نیب لاہور نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو طلب کر لیا۔ فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات اور آشیانہ اقبال منصوبے سے منسلک افراد سے علم ہوا ہے کہ ریکارڈ اور معلومات فواد حسن فواد کے پاس ہیں۔

نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو کل سہ پہر تین بجے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نیب لاہور نے ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو بھی طلب کر لیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں