چین نے معاہدے کے مطابق نیپال کو مزید 2 جہاز فراہم کردیئے

چین نے معاہدے کے مطابق نیپال کو مزید 2 جہاز فراہم کردیئے

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

بیجنگ: چین نے2 مزید ملکی ساختہ جہاز وائے 12 ای نیپال ایئر لائنز کارپوریشن کے حوالے کر دیئے جس کے بعد نیپال کو فراہم کیے جانےوالے چھ جہازوں کی فراہمی مکمل ہو گی۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال ائر لائنز کارپوریشن اور چین کی اے وی آئی سی انٹرنیشنل ایئرو ڈویلپمنٹ کے درمیان نو مبر2012ء میں ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت 6 چینی ساختہ جہاز نیپال کو فراہم کیے جانے تھے۔

اس ضمن میں گزشتہ برس فروری میں فراہم کیے جانے والے چار چینی ساختہ جہاز 12وائے اور ایم اے60 نیپال میں اندرونی پروازوں کے حوالے سے فعال ہیں۔یاد رہے کہ نیپال کی سرحد بھارت کے ساتھ ملحقہ ہے اور بھارت کا نیپال میں کافی اثرو رسوخ ہے۔