سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی : سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مرکزی ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔فرد جرم رؤف صدیقی سمیت 10ملزمان پر عائد کی گئی ۔ملزمان میں عبد الرحمان عرف بھولا اور زبیر چریا بھی شامل ہیں جبکہ رؤف صدیقی اور دیگرملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میںسانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا گیا۔ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے رؤف صدیقی سمیت 10ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔کمرہ عدالت رؤف صدیقی و دیگرملزمان کا صحت جرم سے انکار کر دیا ۔عدالت نے تفتشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کردئیے۔

مقدمہ میں ضمانت حاصل کرکے مفرور ہونے والے علی حسن کو اشتہاری قرار دے دیا۔گواہان کو اور آئی او کو 17فروری کو طلب کرلیا۔فرد جرم عائد کے دوران رؤف صدیقی مطمئن تھے۔