کور کمانڈر راولپنڈی کا سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ ، بھارت کو بھرپور جواب کی تاکید

کور کمانڈر راولپنڈی کا سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ ، بھارت کو بھرپور جواب کی تاکید
کیپشن: corp commander rawalpindi visit nelam border کورکمانڈر راولپنڈی کا وادی نیلم پر سرحدی علاقوں کا دورہ

نیلم : کور کمانڈر راولپنڈی کا وادی نیلم میں اگلے مورچوں کا دورہ ، جوانوں کی آپریشنل صلاحیت اور حوصلے کو سراہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے وادی نیلم میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ، جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور حوصلوں کو سراہا۔

انھوں نے جوانوں کو تاکید کی کہ بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جائے۔