بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیں گے:خرم دستگیر

بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیں گے:خرم دستگیر
کیپشن: defence minster khuram dastgir statement پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر

اسلام آباد:وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات پالیسی کا حصہ ہیں ، بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات پالیسی کا حصہ ہیں ، بھارت نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے گزشتہ برس 1800 مرتبہ ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ، ترکی ، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔