نیو نیوز نے وزارت داخلہ کے نیب کو لکھے گئے خط  کی کاپی حاصل کرلی

نیو نیوز نے وزارت داخلہ کے نیب کو لکھے گئے خط  کی کاپی حاصل کرلی
کیپشن: neo news got letter of interior minstery نیو نیوز نے وزارت داخلہ کا خط حاصل کر لیا

اسلام آباد:نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ، نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ، نیو نیوز نے خط کی کاپی حاصل کر لی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں ، قانون سے بچنے کے لئے ملزمان بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں ، نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔

نیب نے نواز شریف کے خلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر دیئے ، نیب نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔

خدشہ ظاہر کیا کہ سابق وزیراعظم اور ان کے خاندان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں ، ملزمان بیرون ملک راہ فرار اختیار کر سکتے ہیں ، نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

قومی احتساب بیورو نے نواز شریف ، حسین اور حسن نواز کیخلاف نئے شواہد ملنے پر ضمنی ریفرنس دائر کئے جس میں حسین اور حسن نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات کے ساتھ 8'8 نئے گواہ بھی شامل کئے گئے ہیں۔

ادھر مریم نواز کی نظر میں ضمنی ریفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا ، نہ کچھ نکلا لیکن اس کے باوجود سزا ہوگی ، فیصلہ لکھا جا چکا ، صرف اقامے جیسے کسی بہانے کی تلاش ہے۔

دوسری طرف احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی اور جائیداد فروخت نہ کر سکنے کے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا۔