امریکا کی شام میں انفرادی اور خطرناک کارروائی حماقت ہو گی :روس

امریکا کی شام میں انفرادی اور خطرناک کارروائی حماقت ہو گی :روس

ماسکو: روسی وزیرخارجہ سر گئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے شام میں یک طرفہ طورپر کی گئی کوئی بھی خطرناک کارروائی شام کی وحدت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایک نیم خود مختار ریاست قائم کررہا ہے۔ اوراس کے ساتھ ساتھ امریکا صدر بشارالاسد کو بھی اقتدار پرقائم رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکیوں سے یہ بات سننے کو ملی ہے کہ وہ شام میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں جبکہ شام میں امریکی فوج کا قیام ان کے مشن کے مکمل ہونے کے بعد بھی برقرار رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس شام میں سب کے لیے قابل قبول انتقال اقتدار کے فارمولے پر کام کررہا ہے مگر امریکی طویل عرصے تک شام میں قیام کا ارادہ کرتے ہیں تو اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ امریکا شام میں نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔