چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ، پاکستان نے بڑا اقدام اٹھا لیا

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ، پاکستان نے بڑا اقدام اٹھا لیا

دبئی: پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے 2021 ایڈیشن کی میزبانی کرنے کی پیشکش کر دی۔ یہ پیشکش بھارت کی جانب سے ٹیکس مسائل کے باعث پیدا ہونے والی عدم یقینی کی صورتھال کے پیش نظر کی گئی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کہ گزشتہ ہفتے کے آئی سی سی اجلاس کے دوران اس معاملے پر بحث جاری تھی جس کے دوران پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش کی۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ دلانے کی یقین دہانی بھی کروادی۔اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ آئی سی سی سالانہ بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔
گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی اور بھارتی ٹیکس مسائل کی وجہ سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے امکانات روشن ہیں۔اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کے میچز پاکستان میں کروادیے جائیں جبکہ دیگر میچز کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کردیا جائے۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے اس سے قبل بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیکس چھوٹ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔