سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد کن اہم ترین ممالک کا دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد کن اہم ترین ممالک کا دورہ کریں گے
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ وکی پیڈیا۔۔

جدہ : سعود ی ولی عہد شہزاد ہ سلمان آئندہ ہفتے پاکستان سمیت ہندوستان ، چین ، ملائیشیا اور انڈو نیشیا ء کا دورہ کریں گے ۔ 

وہ اپنے دورے میں ایشیاء کے ان پانچ ممالک سے دفاعی ، تجارتی تعلقات کو فروغ دیں گے ۔ پاکستان میں ان کا قیام بھی ( ایک رات)  دو دن پر محیط ہوگا جبکہ ہندوستان میں بھی ان کا سرکاری دورہ (ایک رات) اور دو دن پر مشتمل ہو گا۔

پاک وہند میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔تیل اور گیس سے انحصار کم کرکے دیگر منصوبوں کو شروع کرنا ان کا اولین مقصد ہے ۔

یہ اہم ترین دورہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا ۔ جس میں پاکستان اور ہندوستان اور چین سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات سے سعودی عرب  نئے دور میں داخل ہو جائیگا۔

سعودی عرب بھارت میں بھی اہم ترین منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔اور سعودی عرب ہندوستان کا چوتھابڑا تجارتی شریک بھی بن چکا ہے ۔

سعودی عرب بھارت میں زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے اعلان کریگا ،اور اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں حاصل ہونے والی پیداوار کو سعودی عرب میں کھپایا جائیگا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد بھارت سے قبل 16اور 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور خیال کیا جا رہاہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے میں پاکستان کے ساتھ تاریخ کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے ۔