نواز شریف سے آج ملاقات کا دن‘ لیگی رہنما وکارکن جیل پہنچ گئے

نواز شریف سے آج ملاقات کا دن‘ لیگی رہنما وکارکن جیل پہنچ گئے
فائل فوٹو

لاہور: ن لیگ کے قائد نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے۔


اس حوالے سے ہر جمعرات کی طرح آج بھی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی آمد صبح ہی سے شروع ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج نواز شریف سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی کے رہنما ملاقات کریں گے۔ نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ ان کی بیٹی مریم نواز اور والدہ سمیت دیگر اہل خانہ ان سے ملاقات کریں گے جبکہ بارش کے باعث کیچڑ ہونے کی وجہ سے آنے والوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

جیل حکام کی جانب سے صرف فہرست میں شامل افراد ہی کو ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف نیب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ جمعرات ان سے جیل میں ملاقات کا دن مقرر ہے۔