محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے ن لیگی قیادت نے کوششیں تیز کردیں

محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے ن لیگی قیادت نے کوششیں تیز کردیں
شہباز شریف ۔۔ فائل فوٹو

لاہور: سعودی ولی عہد کے 16 فروری کے دورے کے لیے جہاں بہت سی خبریں آرہی ہیں وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق  ن لیگ لیڈر شہباز شریف کی ممکنہ ملاقات کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی قیادت سے ملاقات کے لیے ن لیگ کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی ہے اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

ن لیگ کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں تیز کردیں ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد پاکستان کے دو روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے اور اس موقع پر جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں وہیں لیگی قیادت نے ملاقات کے لیے سر جوڑ لیے ہیں ۔