ہالی ووڈ گلوکار پٹ بل نے پی ایس ایل میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی

ہالی ووڈ گلوکار پٹ بل نے پی ایس ایل میں پرفارم کرنے سے معذرت کرلی
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ہونے جارہا ہے جب کہ افتتاحی تقریب میں جنون گروپ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 45 منٹ پر دبئی میں شروع ہوگی جس میں جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔


تقریب میں پرفارم کرنے والے امریکی فنکار پٹ بل نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ رنگا رنگ تقریب کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن چند مسائل کی وجہ سے نہیں آسکتے۔

b2806dd156575c32f4e1c64b4036b5ff

انہوں نے کہا کہ ’ میں بہت خوش تھا کہ پی ایس ایل کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی جاﺅں گا لیکن بدقسمتی سے کچھ ایسا ہوا کہ دبئی کا یہاں سے سفر بہت لمبا ہے تو پائلٹ نے جہاز کی آزمائشی فلائٹ کی تاہم جب وہ لینڈنگ کر رہا تھا تو اس دوران انجن کے پرزے میں خرابی پیدا ہو گئی ہے ، میں نے وقت پر دبئی پہنچنے کیلئے کوشش کی لیکن میں بہت معذرت خواہ ہوں میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ پٹ بل کا کہناتھا کہ آپ کی محبت اور سپورٹ کی قدر کرتاہوں ، آپ ٹورنامنٹ بہت زیادہ انجوائے کریں اور امید ہے کہ اگلے سیزن میں آپ سے ضرور ملوں گا۔“

افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔


واضح ہو کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔


یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔