سعووی و لی عہد کے ساتھ امدادی پیکج طے ہوا تھا، نواز شریف

سعووی و لی عہد کے ساتھ امدادی پیکج طے ہوا تھا، نواز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ مریم نواز آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آج کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ امدادی پیکج ہمارے دورے حکومت میں طے ہواتھا ۔

پی ٹی آئی حکومت موٹرویز ، ہیلتھ کارد اور دیگر کئی منصوبوں کی ری لانچنگ کر کے کریڈٹ  لینے کی کوشش کر  رہی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی معاملات طے ہونے میں وقت لگتا ہے تاہم یہ امدادی پیکج ان کے دورے حکومت میں طے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں آج نواز شریف کا پارٹی رہنماؤں ملاقات کا دن ہے ۔ اس مقصد کے لیے اہم ترین پارٹی رہنما کوٹ لکھپت جیل پہنچ چکے ہیں جبکہ مریم نواز بھی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پہنچ چکی ہیں ۔