ارجنٹائن: حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج

ارجنٹائن: حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج
کیپشن: image by facebook

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام  سڑکوں پر آ گئی،  لوگوں کا کہنا ہے حکومت ان کی نوکریاں ختم کر رہی ہے جو قابل قبول نہیں۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں افراد نے شہر بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے ملک میں خوراک اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

دارالحکومت میں احتجاج کے بعد مظاہرے 50 سے زائد دیگر شہروں میں بھی پھیل گئے، تاہم پولیس نے حالات پر قابو پائے رکھا۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکا بینڈ باجا بھی ساتھ لائے تھے جو مختلف دھنوں کے ساتھ حکومت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔