شہباز شریف کی ضمانت ہوئی ہے بری نہیں ہوئے ، فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف کی ضمانت ہوئی ہے بری نہیں ہوئے ، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: ن لیگ کےکارکنوں پر حیران ہوں جو لڈیاں ڈال رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور:شہباز شریف کی ضمانت ہوئی ہے بری نہیں ہوئی ۔ن لیگ کے کارکنوں پر حیران ہوں جو لڈیاں ڈال رہے ہیں۔

شہباز شریف کی ضمانت پرپنجاب کےوزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو  بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت ہوئی بری نہیں ہوئے۔ن لیگ کےکارکنوں پر حیران ہوں جو لڈیاں ڈال رہے ہیں۔ن لیگ والے ایسے خوشیاں منا رہے ہیں جیسے شہباز شریف بری ہوگئے ہیں۔شہباز شریف کا کوئی مستقبل نہیں۔شہباز شریف اور حمزہ نے نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھو نپا ہے۔

خیال رہے کہ آج  لاہور ہائیکورٹ میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔