پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کی ٹکٹس آج رات شروع ہو جائیگی

پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کی ٹکٹس آج رات شروع ہو جائیگی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پاکستان میں گروپ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج رات سے شروع ہو جائیگی۔


آن لائن شاپنگ ویب سائٹ yayvo.com پر پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچز کے لیے ٹکٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔


تفصیلات کے مطابق گروپ اسٹیجز کے میچز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 5 سو روپے رکھی گئی اور زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار روپے مقرر ہے۔ تاہم فائنل میچ کے لیے کم سے کم قیمت 5 سو جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔


خیال رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے 2 گروپ میچز اور پلے آف مرحلے کا ایلیمنیٹر ون کھیلا جائے گا جبکہ کراچی میں بھی گروپ اسٹیج کے 2 میچز اور پلے آف مرحلے کا کوالیفائیر اور ایلیمنیٹر 2 کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ کراچی میں 17 مارچ کو فائنل بھی کھیلا جائے گا۔