افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دیدی
Image Source : Facebook PTV Sports

دبئی :پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پہلے میچ کا ٹاس ہو گیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ۔


دبئی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فور کے پہلے میچ میں لاہور قلندر اور دفاعی چیمپن اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے آگئے ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کر لیا ،پچ رپورٹ کے مطابق ہدف پورا کرنے کیلئے بھی پچ سازگار ہے اوربا آسانی سے ہدف کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔

لاہور قلندر کے کپتان محمد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر اس سیز ن میں کوشش کرینگے کہ بہتر سے بہتر کھیل پیش کریں ،لاہور قلندر کی ٹیم میں مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ ،اے بی ڈی ویلیئر سمیت فخر زمان جیسے کھلاڑی شامل ہیں ،اس کے علاوہ لاہور قلندر میں کھیلے جانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں اینٹن ڈیوچ،برینڈین ٹیلر ،کار لوس ،بریتھ ویٹ شامل ہیں ۔