اپنے پسندہ ڈراموں میں سے ”پس آئینہ“بہت پسند ہے‘ روبینہ اشرف

اپنے پسندہ ڈراموں میں سے ”پس آئینہ“بہت پسند ہے‘ روبینہ اشرف

لاہور : سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی وی لاہور سنٹر سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور مجھے اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ ڈراموں میں سے ”پس آئینہ“صرف اس لئے پسند ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سرکاری عہدے پر مکمل انداز میں اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”پسے آئینہ“میں نے پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا اور یہ پی ٹی وی کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب کسی خاتون کو اس طرح کا کردار دیا گیا ہو،اس ڈرامہ میں جرم اور سزا کو موضوع بنایا گیا اور میں نے پولیس کی وردی پہن کر اس وردی کی عزت رکھی۔

اس کے ساتھ میں نے پی ٹی وی سے متعدد ڈرامے کئے مگر بعدازاں کراچی شفٹ ہوگئی اور پھر وہاں پر ڈرامہ سیریلزکی ایک لمبی لائن میر ے حصے میں آگئی اور میں وہی کی ہوکر رہ گئی۔جب بھی لاہور آتی ہوں تو اپنے پرانے دوستوں سے ضرور ملاقات کرتی ہوں۔