جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے، وزیراعظم

جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے، وزیراعظم
کیپشن: آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کرپٹ نہیں جو کرپشن کرتے ہیں انہیں فوج کا ڈر ہوتا ہے۔ ملکی موجودہ صورتحال پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے اس لیے جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے جبکہ میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنا رہا ہوں۔

ملک میں آٹا بحران پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت جانے کی باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکٹھا کرنے کے لیے کرتی ہے اور یہ سیاسی مافیا ہے ان کو مہنگائی کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے تاہم آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں۔

آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان نے کہا کہ قمیتیں مزید نہیں بڑھا سکتے اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وزیراعظم نے کہا کہ ان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے معلوم ہونا چاہیئے کہ مولانا فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی ہے۔