پاکستان اور ترکی قربتوں کے نئے دور میں داخل ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

پاکستان اور ترکی قربتوں کے نئے دور میں داخل ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد : پاکستان اور ترکی کے درمیان عسکری تربیت ، ٹی وی ،ریڈیو ،سیاحت ،تجارت اور ریلوے سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادوں پر دستخط ہو گئے ۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی ۔

ا س موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ٹی وی ،ریڈیو ،سیاحت ،ثقافت ،تجارت ،خوراک،پوسٹل سروسز ،ریلوے اور عسکری تربیت سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ۔تقریب میں پاک ترک اکنامک فریم ورک سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر وزیراعظم اور ترک صدر نے دستخط کیے ۔