کراچی کو اس کا حق نہیں ملا، وفاق ذمہ داری ادا کر رہا ہے: اسد عمر

Karachi did not get its right, the federation is fulfilling the responsibility: Asad Umar
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کو اس کا حق نہیں ملا، وفاق ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔ کراچی کے مختلف منصوبوں پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئے فائر ٹینڈرز اہم ضرورت ہیں۔ محمود آباد کے نالے پر فزیکل کام شروع ہے۔ اس کے علاوہ اورنگی اور گجر نالے کی ڈیزائننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عباسی شہید ہسپتال کو وینٹی لیٹرز فراہم کئے۔ عباسی شہید ہسپتال کا دورہ کیا تو معلوم ہوا 6، 6 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے ایسے حالات انتہائی افسوسناک ہیں۔ این سی او سی نے کورونا صورتحال میں ہسپتالوں کو آکسیجن بیڈز دیئے۔

کراچی میں منصوبوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال گرین لائن کی صورت میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ کے فور منصوبے کی تکمیل کیلئے بھی وفاقی حکومت کوشاں ہے۔ گرین لائن منصوبے کیلئے جون سے بسیں آنا شروع ہو جائیں گی۔ اس سال کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ نظام چلنا شروع ہو جائے گا۔ کراچی میں گرین لائن کیلئے پروٹو ٹائپ بس جلد تیار ہو جائے گی۔