حکومت کی ساری توجہ پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

The entire focus of the government is on the backward areas, said Punjab Chief Minister Usman Bazdar
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کی ساری توجہ پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے، اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ سیاحت کو ترقی دے کر معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ ماڑی، کوہ سلیمان، چولستان میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی کیلئے ان علاقوں میں انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی۔ سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی توجہ پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے۔ اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ د ار سابق حکمران ہیں۔ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی پی ٹی آئی کا نصب العین ہے۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو مخصوص شہروں پر خرچ کیا گیا۔ اب جنوبی پنجاب کے فنڈز کسی دوسرے شہر کو منتقل نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان فنڈز کو اب کسی اور منصوبے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ترقی کا سفر مخصوص شہروں سے نکل کر پسماندہ علاقوں تک پہنچ چکا ہے۔