اڈیالہ جیل توڑنے کی سازش ناکام

اڈیالہ جیل توڑنے کی سازش ناکام
کیپشن: اڈیالہ جیل توڑنے کی سازش ناکام
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: سینڑل جیل اڈیالہ کو توڑنے کی سازش ناکام بنادی گئی۔ قیدی کو سلاخیں کاٹنے کے لیے دی جانے والی تیز دھار آری پکڑی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی جہاں سنگین مقدمات میں ملوث قیدی اور حوالاتی اسیر ہیں، قیدیوں سے ملاقات کے آنے والے لوگوں کے ملنے کا سلسلہ جاری  تھا کہ خالد خان نامی قیدی سے ملاقات کے لیے اس کا سوتیلا بیٹا امان عباسی جیل پہنچا ۔

امان عباسی نے قیدی کے لیے لایا جانے والا کھانا اور دیگر سامان بھی جمع کرایا جس کی  چیکنگ کے دوران پکے ہوئے چاولوں سے لوہا وسلاخیں کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی آری کا تیز دھار بلیڈ برآمد ہوا جس پر ملاقاتی کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ثاقب امین کا کہنا تھا کہ آری کا تیز دھار بلیڈ جیل کے اندر کسی بڑے واقعہ کا سبب بن سکتا تھا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا سوتیلا والد منشیات کے مقدمے میں جیل میں اسیر ہے۔