پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیو نیوز کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلا میچ پاکستان جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا۔

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ہی ٹرافی اٹھانے کی حقدار ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے پاکستان نے جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست دی تھی۔

ٹیم میں تین تبدیلیاں

قومی کرکٹ ٹیم سے حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ کو ڈراپ کردیا گیا۔ ان کی جگہ  زاہد محمود کو پہلی بار پلیئنگ الیون کا حصہ بنا لیا گیا۔ حسن علی اور آصف علی کی بھی ٹی ٹونٹی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

لیگ اسپنر زاہد محمود کو ٹی ٹونٹی کیپ مل گئی۔ زاہد محمود کو بالنگ کوچ وقار یونس نے ڈیبیو کیپ پہنائی ۔ساتھی کھلاڑیوں نے زاہد محمود کو مبارباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ۔سٹورمن کی جگہ فورٹیون کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنا لیا گیا