سینیٹ انتخابات: 48 نشستوں پر 100 امیدواروں کے کاغذات جمع

سینیٹ انتخابات: 48 نشستوں پر 100 امیدواروں کے کاغذات جمع
کیپشن: سینیٹ انتخابات: 48 نشستوں پر 100 امیدواروں کے کاغذات جمع
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات کے لیے اب تک 48 نشستوں پر 100 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشستوں کے51،ٹیکنوکریٹ کے18امیدواروں کےکاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ خواتین نشستوں کیلئے24اوراقلیتی نشستوں کیلئے 8کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان سےاقلیتی نشست کیلئے 5، ٹیکنوکریٹ کیلئے 4،خواتین نشستوں  کیلئے 6 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ بلوچستان سےجنرل نشست کیلئے 10امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

خیبرپختونخواسےاقلیتی نشست کیلئے 3، ٹیکنوکریٹ کیلئے 6،خواتین نشستوں کیلئے 7 اور جنرل نشست کیلئے 14امیدواروں کےکاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

سندھ سےٹیکنوکریٹس کیلئے 6، خواتین نشستوں پر ،جنرل نشستوں  کیلئے11امیدواروں نےکاغذات نامزدگی کرائے۔

پنجاب سےٹیکنوکریٹ اورخواتین کی نشستوں کیلئے دودو،جنرل نشستوں کیلئے13امیدواروں کےکاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔جبکہ  اسلام آبادسےخواتین  اورجنرل نشست کیلئے3، 3 اور جنرل نشستوں پر6کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔