تحریک عدم اعتماد، پی ٹی آئی کا ہم خیال گروپ بھی متحرک

تحریک عدم اعتماد، پی ٹی آئی کا ہم خیال گروپ بھی متحرک

لاہور: موجودہ حکومت کیخلاف جہاں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے وہی حکومت نے بھی اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں ۔ ایسے میں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ہم خیال گروپ نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا ہے ۔ جو کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ کے فارم ہاؤس پر ہو گا ۔

اس پر بات کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے رہنما نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ ہم خیال گروپ میں ارکان پنجاب اسمبلی عامر عنایت شاہانی ، خواجہ داؤد سلمانی ، محی الدین کھوسہ ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ ، غضنفر عباس چھینہ ، تیمور علی لالی ، سردار شہاب الدین ، فیصل فاروق چیمہ ، اعجاز خان اور غلام علی اصغر ، علی رضا خاکوانی ، اعجاز سلطان بندیشہ ، محمد احسن جہانگیر ، گلریز افضل گوندل بھی اس گروپ کا حصہ ہیں ۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مدد مانگی تھی ۔ جس پر چودھری برادران نے تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں