وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کی تفصیلات سامنے آگئیں 

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk, Putin, PMIK, Imran Khan Visit Russia

اسلام آباد:ـوزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کی تفصیلات سامنے آگئیں ،وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کو روس کا دورہ کرینگے ،یہ دورہ 2 روز پر مشتمل ہو گا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  وزیراعظم روسی صدر کی خصوصی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں،وزیر خارجہ، مشیر تجارت اور مشیر قومی سلامتی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔

وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دورہ میں دوطرفہ تعلقات، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مخلتف اہم امور پر بات ہو گی۔


عمران خان دو دہائیوں میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم ہیں ،سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد سرد جنگ کے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ پاکستان نے اس عرصے میں امریکہ کا ساتھ دیا اور افغان مزاحمتی دھڑوں کی گوریلا جنگ میں مدد کی۔

دونوں فریقین نے حالیہ برسوں میں اپنے تعلقات کو وسیع اور گہرا کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ روس نے 2014 میں اسلحے کی ایک طویل پابندی اٹھا لی تھی جو اس نے کئی دہائیوں قبل پاکستان پر عائد کی تھی۔یاد رہے کہ نواز شریف آخری پاکستانی وزیراعظم تھے جو 1999 میں ماسکو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں