لاہور ہائیکورٹ میں میرے کہنے پر نہیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں: چیف جسٹس امیر بھٹی کے داماد علی افضل ساہی کی مریم نواز پر تنقید

لاہور ہائیکورٹ میں میرے کہنے پر نہیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں: چیف جسٹس امیر بھٹی کے داماد علی افضل ساہی کی مریم نواز پر تنقید
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے داماد اور پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی نے کہا ہے کہ لاہور  ہائیکورٹ میں میرے کہنے پر فیصلے نہیں  بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلےہوتے ہیں۔ 

انہوں نے مریم نواز کے بیان کہ " پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ میں جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے" پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  محترمہ مریم نواز شریف ججوں کو فون کر کے من پسند فیصلے کروانے اور ان میں بریف کیس تقسم کرنے کی بنیاد آپ کے بزرگوں نے رکھی تھی۔

https://twitter.com/sahialiafzal/status/1625136666645082113

API Response: Twitter / ?

Nothing to see here

Looks like this page doesn’t exist. Here’s a picture of a poodle sitting in a chair for your trouble.

Looking for this?
A primped poodle with a bow in its hair sitting in a chair like a human.

علی افضل ساہی نے کہا کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سارے داماد آل شریف کے دامادوں کی طرح سسرال کی بیساکھیوں پر نہیں جیتے ۔  کچھ لوگ اللہ کی ذات سے مانگتے ہیں اور اسی پر توکل کر کے جیتے ہیں.

مصنف کے بارے میں