عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو سعودی کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت مل گئی

عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو سعودی کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام عمرہ زائرین کی مملکت کے کسی بھی ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہو سکے گی ۔ 
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ استعمال کر سکتی ہیں، پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا، خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
قبل ازیں عمرہ ویزا والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے تاہم اب دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹ سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

مصنف کے بارے میں