آئی ٹی کی دنیا میں تہلکہ مچانےوالی ارفع کریم کی آج 5ویں برسی

آئی ٹی کی دنیا میں تہلکہ مچانےوالی ارفع کریم کی آج 5ویں برسی

لاہور:چودہ جنوری دو ہزار بارہ کو دن ا ک سب سے کم عمرآئی ٹی ماہر ارفع کریم کی زندگی کا چراغ بجھا تو ہر آنکھ پر نم ہوگئی۔ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والی ننھی ارفع مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005ئمیں اپنے والد کے ہمراہ امریکا گئی جہاں مائیکرو سافٹ کے چیئرمین بل گیٹس نے انھیں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند عطا کی۔
ارفع نے خداداد صلاحیتوں سے کمپیوٹر کی دنیا میں وہ نام کمایا ،جس کے بدولت انھیں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس جیسی عظیم شخصیت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ارفع کریم2 فروری 1995 کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں،،کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈکے اعزاز کے ساتھ ساتھ ارفع کریم نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات بھی حاصل کیے۔ارفع کریم کی پانچویں برسی کے موقع پر قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ۔