بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا،کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا،کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

کابل :بھارت فوجیوں کی پیٹ نہ بھرنے کی شکایت دنیا کے سامنے آئیں تو بھارت بوکھلاگیا،اور دنیا بھر میں اپنی شرمندگی چھپانے اور توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف اپنے نئے اتحادی کو استعمال کرنا شروع کردیا ۔را" اور "این ڈی ایس" کے" اسپانسرڈ" مظاہرین کا کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین کو این ڈی ایس کےسابق سربراہ امراللہ صالح کی حمایت حاصل تھی ۔سابق ڈپٹی چیف این ڈی ایس جنرل عیسیٰ بھی مظاہرین کی قیادت کررہے تھے ۔نیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق سفیر برائے افغانستان رستم شاہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیا ۔مظاہرین نے پاکستانی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی بھی جو سیکورٹی حکام نے ناکام بنادی