چین خوفناک ایٹمی آبدوز کو منظر عام پر لے آیا

چین خوفناک ایٹمی آبدوز کو منظر عام پر لے آیا

بیجنگ:امریکا چین کے جنوبی سمندروں میں باربار مداخلت کر رہا ہے اور تائیوان کو بھی چین کے خلاف اُکسا رہا ہے،لیکن اب امریکا کو چین کے علاقوں میں مداخلت کرنے کے لیے سوچنا بھی پڑے گا،کیونکہ چین اپنا ایک خفیہ اورانتہائی خطرناک ہتھیار منظر عام پر لے آیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کا یہ خوفناک جنگی ہتھیار ایٹمی آبدوز ہے کو کہ 12بین البراعظمی میزائلوں سے لیس ہے۔یہ ایٹمی آبدوز جس کا نام094Aہے یہ بارہ ایٹمی میزائلوں سے لیس جو گیارہ ہزار کلومیٹر کی دوری تک مار کر سکتے ہیں۔
امریکا کے دفاعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ آبدوز چینی سمندری علاقے سے نکلے بغیر ہی امریکا کے کسی بھی علاقے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اب عالمی طاقت کا توازن بدل رہا ہے امریکا کے لیے ممکن نہیں کہچین کے خلاف کوئی بڑی کاروائی کر سکے اور اُسے جوابی حملے کا سامنا نہ کرنا پڑے