پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اسلام آباد کے کلبوں کا دورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اسلام آباد کے کلبوں کا دورہ

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ممبر سلیکشن کمیٹی وجاہت اللہ واسطی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کے ہمراہ ڈائمنڈ کرکٹ کلب اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سلیکٹرز نے کلب میں جاری پی سی بی ڈومیسٹک ایک روزہ کپ کے میچ میں ن صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچا بلکہ کلب کے دیگر کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا۔


اس موقع پر کپتان ڈائمنڈ کرکٹ کلب معید شیخ بھی موجود تھے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے حالیہ بیان میں قومی ٹیم کے باولرز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا اعلان کررکھا ہے۔