آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ا ن ملک کے اکثر مقامات بارش اور برف باری کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ا ن ملک کے اکثر مقامات بارش اور برف باری کا امکان

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ا ن اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر مقامات بارش اور پہاڑیوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ،کالام منفی10، گوپس منفی09، گلگت، بگروٹ، استور منفی07، قلات، پاراچنار، مالم جبہ منفی06، دیر، راولاکوٹ منفی05، ہنزہ منفی04، کوئٹہ، دروش ، چترال، مری منفی03، کاکول اور چلاس میںمنفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر، سندھ میں چند مقامات اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔