ٹیم میں سولہویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہونیوالے محمد حفیظ کو کپتان مقرر کر دیا گیا

ٹیم میں سولہویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہونیوالے محمد حفیظ کو کپتان مقرر کر دیا گیا

سڈنی: ٹیم میں سولہویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہونیوالے محمد حفیظ کو اظہر علی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ، وہ میلبورن میں اظہر علی کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے.

کپتان اظہر علی انجرڈ، نائب کپتان سرفراز احمد کی والدہ بیمار اور سینئر ترین شعیب ملک کا گلا خراب، ایسے میں ٹیم کی کپتانی کا قرعہ نکلا ہے محمد حفیظ کے نام۔ 
باؤلنگ ایکشن پر پابندی کے خاتمے کے بعد پروفیسر صاحب کی کہیں تو ٹیم میں سلیکشن مشکل تھی اور اب کپتانی کا تاج سر پر سجنے لگا ہے۔ 

لکی پرفیسر کی قسمت تو دیکھیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں انیسویں نمبر پر ہونے کے باوجود سولہویں نمبر پر سلیکٹ ہوئے اور اب اچانک پہلے نمبر پر آگئے۔ 
27ٹی 20اور ایک ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد حفیظ پہلی بار ون ڈے ٹیم کی قیادت کرینگے، اب دیکھنا ہے کہ پروفیسر صاحب صرف ایک میچ میں ہی ٹیم کو سبق پڑھائیں گے یا انہیں اس سیریز میں مزید لیکچر دینے کا موقع بھی ملے گا۔

مصنف کے بارے میں