ٹوتھ پیسٹ کے حیرت انگیز کمالات

ٹوتھ پیسٹ کے حیرت انگیز کمالات

ہر خاص و عام کے گھر میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو ہوتا ہی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دانت صاف کرنے کے لیے علاوہ ٹوتھ پیسٹ کو آپ کس طرح استعمال کر سکتے ہیں، ٹوتھ پیسٹ دیگر کاموں کے لئے بھی بہت مفید ہے.

چمڑے کے جوتے، پرس یا جیکٹ کی صفائی:  چمڑے کے جوتے، پرس یا جیکٹ کی صفائی کے لیے بھی ٹوتھ پیسٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ان پر لگائیں اور ہلکے کپڑے یا ملائم برش سے صاف کریں، اس کے بعد کپڑے سے اسے پونچھ دیں، سارے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

استری صاف کرنے کے لئے:  استری صاف کرنے کے لئے اکثر استری کا نچلا حصہ خراب ہوجاتا ہے جس سے کپڑے بھی خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ اگر آپ تھوڑی سی نان جیل ٹوتھ پیسٹ لگا کر استری کو صاف کریں تو یہ بالکل نئی جیسی ہوجاتی ہے۔

ہیرے کی انگوٹھی صاف کرنے کیلئے: ایک معمولی سا ٹوتھ پیسٹ ہیرے کی کھوئی ہوئی چمک بھی لوٹا سکتا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کو اس پر لگا کر گیلے کپڑے سے پونچھیں۔ تو وہ بالکل نئی جیسی ہوجائے گی۔

چاندی کے زیورات پر بھی اسے آزما سکتے ہیں، ان زیورات پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اسے خشک ہونے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔ اگر آپ کی پسندیدہ چمک نہیں آئی، تو ٹوتھ پیسٹ کو رات بھر زیورات پر لگا کر چھوڑ دیں اور اگلے دن صاف کریں۔

بچوں کی فیڈر:  بچوں کے فیڈر بچوں کے فیڈرز میں سے ناگوار بو آتی ہے جبکہ ان میں دودھ کے نشانات بھی ہوتے ہیں۔اگر آپ تھوڑی سی توٹھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ان بوتلوں کو صاف کریں تو نہ صرف نشانات صاف ہوجائیں گے بلکہ ان میں سے بو بھی ختم ہوجائے گی۔

کیل مہاسوں کے لئے:  اگر آپ کیل مہاسوں کے لئے مہنگی کریموں سے تنگ آگئے ہیں تو ان پر نا ن جیل ٹوتھ پیسٹ لگائیںاور خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔ ٹوتھ پیسٹ آپ کی جلد سے تیل اور بیکٹیریا کو ختم کرے گی اور مہاسوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔

ٹائلٹ کی صفائی کے لئے:  اگر آپ کے ٹائلٹ کی ٹائلز اور واش بیسن پر نشانات پڑ گئے ہیں تو اسے ٹوتھ پیسٹ سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ تو یہ بالکل نئے جیسا ہوجائے گا اور آپ کی مہنگے کلینرز سے جان بھی چھوٹ جائے گی۔

فرش صاف کرنے کے لئے: اگر فرش میلے ہوجائیں تو ان پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر کسی کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں اور پھر دھو لیں،فرش بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔

فرنیچر کی صفائی کے لئے:  اگر فرنیچر پر پانی یا کسی اور شے کے نشانات آجائیں تو انہیں ٹوتھ پیسٹ سے بآسانی صاف کیاجاسکتا ہے۔