لیموں کے چند حیران کن فوائد

کراچی: وٹامن سی سے بھرپور لیموں کے متعدد فوائد اپنی جگہ ہیں لیکن اگر اس کی کچھ مقدارپانی میں ڈال کرپی جائے تو بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جن میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

لیموں کے چند حیران کن فوائد

کراچی: وٹامن سی سے بھرپور لیموں کے متعدد فوائد اپنی جگہ ہیں لیکن اگر اس کی کچھ مقدارپانی میں ڈال کرپی جائے تو بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جن میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

بلڈ پریشر: لیموں میں پوٹیشئیم کی مقدارکے باعث ہائی بلڈ پریشرکو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ پانی میں لیموں ڈال کرپینے سے متلی اورچکر سے بھی فوری طور پر چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

بہترین جلد: کاسمیٹکس کی چیزیں تو ایک جانب خواتین کی جلد کوخوشگوار بنا ہی دہتی ہے لیکن قدرتی طورپراگر جلد کو صحت بخش رکھنے کے لیے لیموں کا استعمال کیا جائے تو حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں۔

ہاضمے کے لیے مفید: نیم گرم پانی میں لیموں کے رس کی تھوڑی سی مقدارشامل کرکے پینے سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔ لیموں کا رس جسم سے ٹاکسن ختم کرکے عمل انہضام میں بھی بہتری لاتا ہے۔

ڈپریشن سے چھٹکارا: حیرت انگیز طورپر لیموں آپ کوکسی بھی قسم کے ڈپریشن سے چھٹکارا حاصل کرنے میں خاصی مدد دیتا ہے جب کہ آپ کے خراب موڈ کو بھی ٹھیک کردیتا ہے، لیموں میں موجود خاص جزو انسانی مزاج کو پُرسکوں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔