شادی کے بغیرہی خوش ہوں، راکھی ساونت

ممبئی: بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ شادی کرنے کا ان کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے اورابھی ایسے ہی خوش ہوں۔

شادی کے بغیرہی خوش ہوں، راکھی ساونت

ممبئی: بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ شادی کرنے کا ان کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے اورابھی ایسے ہی خوش ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہورراکھی ساونت سے جب شادی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلی ہی بہت خوش ہیں اورشادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ وہ ایک بارپھررئیلیٹی شو”راکھی کا سویمور” کا حصہ بنیں گی جہاں وہ اپنے زندگی کے ساتھی کوایک بارپھرتلاش کریں گی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ وہ اپنے آپ کواکیلی خوش قسمت سمجھتی ہیں جب وہ یوگا سکھانے والے بابا رام دیو، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اداکارسلمان خان اورمزید بڑی بڑی شخصیات کوساتھی کے بغیر اکیلا زندگی گزارتے ہوئے دیکھتی ہیں۔

راکھی سانت نے کہا کہ وہ جب تک شادی نہیں کریں گی جب تک انہیں ایک اچھا انسان نہیں ملے گا، ایک ایسا شخص جوامیر، محنت کش، سوشل اور طاقت ور بھی ہو۔