خیبر ایجنسی میں شدید سردی نے کئی بچوں کی جان لے لی

 خیبر ایجنسی میں شدید سردی نے کئی بچوں کی جان لے لی

خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں شدید سردی نے کئی بچوں کی جان لے لی ،شدید سردی اور مسلسل لوڈشیڈنگ سے صرف لنڈی کوتل میں دو بچے جان بحق ہوگئے ڈ اکٹروں کے مطابق سردی کی شدت سے بچوں میں نمونیا کی مرض میں اضافہ ہوا ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ چار دنوں میں شدید سردی رہے گی،لنڈیکوتل کے مکینوں نے یم این اے اور سینیٹر سے اپیل کی ہے کہ اپنے حلقے کے عوام پر رحم کھا کر بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لئے اقدامات کریں ،خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل ،جمرود اور باڑہ سردی کی شدید لپیٹ میں ہیں ۔تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ خوگا خیل فاطمی خیل میںدو چچازاد بیٹے چار ماہ کے نظام ولد بجلی گل اور اٹھارہ دن کا صفیا ن ولدانزرگل جاں بحق ہوئے والدین کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے لوڈشیڈنگ جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو شدید بخار ہو گیا جن کو ایجنسی ہیڈ کوراٹرہسپتال منتقل کر دیالیکن وہ شدید بخار اور نمو نیاں کے باعث دم تو ڑ گئے ملک کی دیگر حصوں کی طرح لنڈ یکوتل میں بھی سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کی وجہ سے بچے اور بوڑھے کانسی ،زکام اور سینہ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں بچے نمو نیا کی مرض میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں نے رانطے پر بتایا کہ بچوں کو بر وقت معالج کے پاس نہ لے جانے کے باعث اموات رونما ہو سکتے ہیں.

خیبر ایجنسی میں نمونیاں کی بیماری میں اضافے کی وجہ سے بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں علاقے کے عوام نے محکمہ صحت کی اعلیٰ حکام سےاپیل کی کہ علاقے میں نمونیہ کی بیماری پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کی جائے ۔

مصنف کے بارے میں