بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑازخمی ہو گئیں

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں ۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑازخمی ہو گئیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں ۔دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے ٹی وی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گر کر معمولی زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹی وی سیریل کی شوٹنگ جاری تھی کہ ایک سٹنٹ کے دوران پریانکا چوپڑا پھسل گئیں اورسر کے بل گرنے سے معمولی زخم آئے تاہم انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیاہے ۔ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو کچھ دن تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔