امریکا میں فائرنگ سے 35 افراد جان کی بازی ہار گئے

امریکا میں فائرنگ سے 35 افراد جان کی بازی ہار گئے

نیویارک: نئے سروے رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔امریکا میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز نے ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 35 افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق امریکا بھر سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 196 واقعات درج ہوئے ہیں۔

نئی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق متعدد فائرنگ کے واقعات شراب پینے اور مختلف تقریبات کے اختتام کے بعد پیش آئے۔نئے اعداد و شمار کے مطابق ان نئے واقعات میں 35 افراد ہلاک اور114 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور فلوریڈا میں پیش آئے۔صرف نئے سال 2017 کے پہلے دن امریکا میں 210 افراد فائرنگ سے ہلاک یا زخمی ہوئے۔امریکا کے اس مرکز نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ 2017 کے آغاز سے لے کر اب تک پورے امریکا میں فائرنگ کے تقریبا 1840 واقعات پیش آئے، جن میں تقریبا 480 افراد ہلاک اور 920 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.